• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہنگری، ایئر ریس میں پائلٹس کے شاندار اسٹنٹ


ہنگری میں سالانہ ایئر شو کا انعقاد کیا گیا جس میں ہوا بازی کے شعبے سے تعلق رکھنے والے ماہر پائلٹس نے اپنے فن کا بھرپور مظاہرہ کر کے دیکھنے والوں کو دنگ کردیا۔

ہنگری کی Balaton نامی جھیل پر منعقد ہونے والی اس ایئر ریس میں مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے ہوا بازوں نے حصہ لیا اور جہاز اُڑاتے ہوئے ایسے حیرت انگیز کرتب دکھائے کہ شائقین تعریف کئے بغیر رہ نہ سکے۔

ایئر ریس کے کوالیفائنگ راؤنڈ میں ماہر پائلٹس نے حیرت انگیز ایروبیٹکس اسٹنٹ پیش کئے تاہم آسٹریلیا کے ماہر پائلٹ نے یہ مقابلہ اپنے نام کرلیا۔

تازہ ترین