• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مرید عباس قتل کیس میں ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع

کراچی(اسٹاف رپورٹر) کراچی کی مقامی عدالت نے اینکر مرید عباس قتل کیس میں تفتیشی افسر کی استدعا پر ملزم عاطف کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کردی جبکہ ملزم سے ملاقات سے متعلق درخواست پر متعلقہ ایس ایس پی کو نوٹس جاری کردیئے۔ کراچی سٹی کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ ساؤتھ کے روبروکیس کی سماعت ہوئی۔ تفتیشی افسر عدالت میں پیش ہوا۔ اسپتال کی رپورٹ عدالت میں جمع کرادی گئی۔ رپورٹ کے مطابق ملزم کی حالت پیش کرنے کے قابل نہیں۔ تفتیشی افسر نے ملزم پیش کرنے کے لیے مزید مہلت طلب کرلی۔ عدالت نے تفتیشی افسر کو ملزم سے متعلق 19جولائی تک تفتیشی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
تازہ ترین