• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت، طوفانی بارشیں، 11 فوجیوں سمیت51 افراد ہلاک

نئی دہلی (جنگ نیوز) بھارت میں مون سون بارشوں اور سیلاب کے سبب کم از کم 51 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ تازہ ترین واقعہ بھارت کی شمالی ریاست ہماچل پردیش میں پیش آیا جہاں ایک عمارت گرنے کے سبب 11 فوجی اور دو سویلین ہلاک ہوئے۔ حکام کے مطابق بدھ کے روز سے شروع ہونے والی ان بارشوں کے سبب 45 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ ہزارہا افراد بے گھر ہوئے۔ سب سے زیادہ متاثرہ ریاست آسام ہے جہاں 26 لاکھ افراد متاثر ہوئے اور ہلاکتوں کی تعداد 11 ہے۔

تازہ ترین