• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان، طالبان کی ریڈیو اسٹیشن اڑانے کی دھمکی، نشریات بند

کراچی (نیوز ڈیسک) افغانستان میں ایک پرائیویٹ ریڈیو اسٹیشن نے طالبان کی مبینہ دھمکیوں کی وجہ سے اپنی نشریات بند کر دیں ، طالبان نے مبینہ طور پر دھمکی دی تھی کہ ریڈیو اسٹیشن کو خواتین اناونسرز کی وجہ سے دھماکے سے اڑادیا جائے گا ،بھی ریڈیو اسٹیشن افغان صوبہ غزنی میں سیاسی ، دینی ، معاشرتی اور تفریحی پروگرام نشر کرتا رہا ہے ۔ ریڈیو اسٹیشن کے ڈائریکٹر رمیز عظیمی نے بتایا ہے کہ یہ دھمکی تحریری شکل میں علاقے میں موجود طالبان کمانڈر کی جانب سے موصول ہوئی ہے جس میں واضح پیغام دیا گیا ہے کہ ریڈیو اسٹیشن کی نشریات بند کی جائیں ورنہ اسے دھماکے سے اڑا دیا جائے گا۔

تازہ ترین