• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں منڈی نہیں لگنی چاہیے، حاصل بزنجو

اسلام آباد (صباح نیوز) سینیٹ چیئرمین کیلئے حزب اختلاف کی تما م جماعتوں کے نامزد امیدوار سینیٹرمیر حاصل بزنجو کا کہنا ہے کہ چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں اس مرتبہ نادیدہ قوتیں اثر انداز ہونا بھی چاہیں تو وہ اپنے مقصد میں کامیاب نہیں ہو سکیں گی،چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں منڈی نہیں لگنی چاہیے،اگر اس حوالے سے کچھ پک رہا ہے تو یہ ملک اور جمہوریت کیلئے اچھی بات نہیں ہے یہ پنجاب اسمبلی نہیں جہاں سینکڑوں اراکین ہوں اور آپ انہیں جہاز میں بٹھا کر اڑتے پھریں، نئے چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کیلئے فوری اجلاس طلب کیا جائے، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے حاصل بزنجو کا کہنا تھا کہ اکثریت نہ ہونے کے باوجود وزیر اعظم کس بنیاد پر انہیں یقین دہانیاں کروا رہے ہیں۔

تازہ ترین