• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایک لاکھ سے زائد طلبہ سرکا ری کالجز میں داخلوں سے محروم ،58ہزار کی گنجائش

لاہور(رب نواز خان) بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجو کیشن لاہور کے زیر اہتمام میٹرک کے سالانہ امتحانات 2019 میں کامیابی حاصل کر نے والے ایک لاکھ سے زائد طلبہ سرکا ری کالجز میں داخلوں سے محروم رہ جائیں گے ، ذرائع کے مطابق لاہور ڈویژن کے سرکاری کالجز میں کم و بیش 58ہزار طلبہ کے داخلے کی گنجائش ہے ۔ بورڈ کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق A پلس اورA گریڈ لینے والے طلباہی سرکاری كکالجوں میں داخلہ حاصل كکر سکیں گے۔رواں برس 31 ہزار 8صد 94 طلبا نے اے پلس جبکہ 27 ہزار7صد 42 طلبہ نے اے گریڈ حاصل کیا ہے ۔ گذشتہ برسوں کے دوران کوئی نیا کالج تعمیر نہیں ہوا ،جبکہ پہلے سے موجود کالجز میں اگر طلبہ کی گنجائش بڑھا بھی دی جائے تو بھی یہ ضرورت سے بہت کم ہوگی ۔ یوں کم و بیش 64فیصدسے زائد طلبہ سرکاری کالجز میں داخلے میں محروم رہ جائیں گے اور بھاری فیس دے کر نجی تعلیمی اداروں میں تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہوں گے۔
تازہ ترین