متحدہ قومی موومنٹ نے متاثرین گل پلازا کے حقوق کے لیے بھرپور آواز اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ایم کیو ایم اعلامیہ کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ کا بہادر آباد مرکز پر سانحہ گل پلازا پر اجلاس ہوا، جس میں ڈاکٹر فاروق ستار اور انیس قائم خانی نے شرکت کی۔
مرکزی رہنما، اراکین قومی و صوبائی اسمبلی اور تنظیمی عہدیدار بھی اجلاس میں شریک تھے۔
ذرائع ایم کیو ایم کا کہنا ہے کہ اجلاس میں سانحہ گل پلازا کی موجودہ صورتحال پر حکمت عملی پر مشاورت کی گئی اور متاثرین گل پلازا کے حقوق کےلیے بھرپور آواز اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق احتجاج سمیت اسمبلیوں میں بھرپور آواز اٹھانے اور قانونی چارہ جوئی پر بھی غور کیا گیا۔