• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیرسٹر گوہر کا عمران خان سے جیل میں ملاقات سے انکار

راولپنڈی (حافظ وسیم اختر،سٹاف رپورٹر) چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے عمران خان سے جیل میں ملاقات سے انکار کر دیا ،فیملی ممبر یاوکیل کے ہمراہ ملاقات پر اصرار کیا مگر جیل حکام کی جا نب سے اجازت نہ ملنے پر چئیرمین پی ٹی آئی ملاقات بغیر ہی گیٹ نمبر 5سے واپس ہوگئے۔ منگل کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لئے ان کی تینوں بہنیں اڈیالہ آئیں لیکن انہیں جیل سے پہلے ہی اڈیالہ روڈ پر واقع ماربل فیکٹری ناکے پر روک لیاگیا گیا اور پولیس نے انہیں آگے جانے کی اجازت نہ دی ،پی ٹی آئی کی جانب سے جیل انتظامیہ کو ملاقاتیوں کی جوفہرست دی گئی تھی جس میں چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر ،سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی بیرسٹر سلمان اکرم راجہ ،عارف حسین تتلہ ،فیصل ملک ایڈووکیٹ ،نعیم پنجوتھا ایڈووکیٹ اور حسین مرتضیٰ سنبل کے نام شامل تھے ،لیکن جیل انتظامیہ نے بانی کی بہنوں سمیت کسی کو عمران سے ملنے کی اجازت نہیں دی ۔
اہم خبریں سے مزید