پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 کےلیے فرنچائزز نے ڈائمنڈ، گولڈ، سلور اور ایمرجنگ کیٹیگریز کی تجدید شدہ فہرست جاری کردی ہے۔
پی ایس ایل 11 کی ریٹینشن کے لیے سلور اور ایمرجنگ کیٹگریز میں تجدید شدہ فہرست کا اعلان کردیا گیا ہے، جس میں سلور کیٹیگری میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے محمد فائق اور حنین شاہ۔ پشار زلمی کے عارف یعقوب اور مہران ممتاز۔ کراچی کنگز کے مرزا مامون امتیاز۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے علی ماجد اور لاہور قلندرز کے محمد اخلاق، محمد نعیم اور محمد عاذب۔ ملتان سلطانز کے یاسر خان، عامر برکی، محمدجنید، محمد الطاف، علی عمران، جہانزیب سلطان اور عبید شاہ شامل ہیں۔
ایمرجنگ کیٹیگری میں اسلام آباد یونائٹیڈ کے سعد مسعود، محمد شہزاد، غازی غوری۔ کراچی کنگز کے ریاض اللّٰہ، فواد علی، سعد بیگ۔ لاہور قلندرز کے مومن قمر، پشاور زلمی کے عبداللہ فضل، علی رضا، معاذ صداقت اور ملتان سلطانز کے شاہد عزیز اور محمد ذوالکف جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے محمد ذیشان اور شامل حسین موجود ہیں۔
ٹیمیں آکشن سے قبل گولڈ کیٹیگری کا ایک پلیئر اسکواڈ میں برقرار رکھ سکیں گی، فرنچائز نے گولڈ کیٹیگری کی تجدید شدہ فہرست بھی جاری کردی ہے۔
لاہور قلندرز کے جہانداد خان، زمان خان، آصف علی اور آصف آفریدی گولڈ کیٹیگری میں آگئے ہیں۔
اسلام آباد یونائٹیڈ کے اعظم خان، حیدر علی، سلمان ارشاد اور رومان رئیس۔ کراچی کنگز کے خوشدل شاہ، عامر جمال، عرفان نیازی، میر حمزہ، زاہد محمود، عمیر بن یوسف، شاہنواز داہانی اور عرفات منہاس شامل ہیں
پشاور زلمی میں محمد حارث، محمد علی، عبدالصمد، حسین طلعت، سفیان مقیم، احمد دانیال اور احسان اللّٰہ۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خواجہ نافع، حسیب اللّٰہ خان، خرم شہزاد، حسن نواز اور دانش عزیز اور ملتان سلطانز کے کامران غلام، محمد حسنین، فیصل اکرم، عاکف جاوید اور طیب طاہر گولڈ کیٹیگری میں رکھے گئے ہیں۔