• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومتی پالیسیوں نے ملازمین کو احتجاج پر مجبور کردیا،نیشنل پارٹی

کوئٹہ (این این آئی) نیشنل پارٹی کے مر کزی سیکر ٹری اطلا عات نے گور نمنٹ ٹیچر ایسو سی ایشن بلو چستان ،پروفیسر ز ایسو سی ایشن ،سیسا ،وطن ٹیچر ز ایسو سی ایشن کے جلسے میں شر کت کی ان کے ہمراہ صو با ئی جنرل سیکر ٹری خیر بخش بلو چ اور پارٹی کے دیگر عہدیدار تھے ،دھر نے سے خطا ب کر تے ہوئے ڈا کٹر اسحاق بلو چ نے کہا کہ نیشنل پار ٹی اسا تذہ کے جا ئزمطا لبات کی بھر پور حما یت کر تی ہے بد قسمتی سے آج اساتذہ کو بچو ں کی تعلیم و پرورش کی بجا ئے حکومت کی عوام دشمن ،مزدور اورملا زمین دشمن پا لیسیو ں نے احتجاج پر مجبور کردیا۔انہوںنے کہا کہ مہنگائی میں تقریباً 30فیصد سے زیا دہ اضا فہ ہو ا ہے لیکن بجا ئے ملا زمین کی تنخوا ہوں میں اضا فہ کیا جائے ان کی تنخواہوں میں کمی کی جا رہی ہے۔ جو مرا عات ،سندھ ،پنجا ب اور خیبر پختونخوا کے اسا تذہ کو مل رہی ہیں وہ بلوچستان کے اسا تذہ کا بھی حق ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہمارے اساتذہ کا بھی فر ض ہے کہ وہ طلبا ء کی علمی اور شعور ی تر بیت کر نےکیساتھ نقل اور دیگر تعلیم دشمن رحجانات کی حوصلہ شکنی کریں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ان کے مسا ئل کو سنجیدگی سے لے اوران کے حل کیلئے پیش رفت کرے۔
تازہ ترین