کوئٹہ کےنواحی علاقے ڈیگاری کی کوئلہ کان میں پھنسے کان کنوں کو نکالنے کیلیے ریسکیو آپریشن جاری ہے اور ڈیگاری کی کوئلہ کان میں پھنسے 4 کانکنوں کی لاشیں نکال لی گئیں۔
ڈی جی پی ڈی ایم اےکے مطابق ریسکیو آپریشن کے نتیجے میں 40گھنٹوں کے بعد ایک کان کن کو زندہ نکالا گیا جسے تشویشناک حالت میں کوئٹہ منتقل کردیا گیا۔
مائنز ریسکیو ذرائع کے مطابق کوئلہ کان میں کانکن تقریباً ساڑھے چار ہزار فٹ گہرائی میں کام میں مصروف تھے کہ اتوار کی شام کو مبینہ طور پر شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی جس کے باعث کان میں موجود 11 کانکن پھنس گئے۔
اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیموں نے آپریشن شروع کیا ،کوئلے میں آگ لگنے اور زہریلی گیس و دھوئیں کے باعث امداد ی سرگرمیوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔