• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فردوس عاشق نے شاہد خاقان کا چیلنج قبول کر لیا

وزیر اعظم عمران خان کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی کا چیلنج قبول کر لیا ۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان مسلم لیگ (ن) نے برطانوی اخبار ڈیل میل کی خبر پر وزیراعظم عمران خان،معاون خصوصی شہزاد اکبر اور دیگر کیخلاف برطانوی عدالت میں ہتک عزت کا دعویٰ دائر کر نے کااعلان کیا تھا۔

فردوس عاشق اعوان نے اپنے ایک ٹوئٹ میں اعلان کیا ہے کہ ’شاہد خاقان کا چیلنج قبول ہے، چوری کا کُھرا برطانیہ جا رہا ہے،چوری کا معاملہ ابھی اور ملکوں میں بھی جائے گا، انکشافات ہونے باقی ہیں، یہ پہلی حکومت ہے جو چوروں کو گھر تک پہنچارہی ہے۔‘

فردوس عاشق نے شاہد خاقان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ شاہد خاقان صاحب! شہباز شریف جو کہتے ہیں وہ کرتے نہیں، شہبازشریف نے زرداری کو سڑکوں پر گھسیٹنے کی بات کی تھی لیکن گلےلگا لیا، شہبازشریف نے دھیلے کی کرپشن ثابت ہونے پر سیاست چھوڑنے کا بھی اعلان کیا تھا۔

اُنہوں نے کہا کہ شہباز شریف 6 ماہ میں بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم نہ ہونے پر نام بدلنے کا وعدہ بھی بھول گئے تھے، چوری اور سینہ زوری اب نہیں چلے گی لوٹا مال واپس کرنا پڑے گا،یہ 22 کروڑ عوام کا مقدمہ ہے ۔

فروس عاشق اعوان نے سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ شہبازشریف اپنے خاندان سمیت کرپشن سے توبہ کر لیں، توبہ کے دروازے ہمیشہ کھلے رہتے ہیں۔  

تازہ ترین