برطانیہ میں خوطہ خوروں نے انسانی جسامت کے برابر ایک نایاب جیلی فش کی فوٹیج سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔
بیرل جیلی فش برطانیہ کے کورن وال شہر کے ساحل پر پائی جانے والی سب سے بڑی جیلی فش ہے، جس کے 8 نوکیلے بازو ہوتے ہیں۔
موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی یکم جنوری تک ہوگی۔
سلمان خان کی آنے والی فلم ’بیٹل آف گلوان‘ کا ٹیزر 27 دسمبر کو جاری کیا گیا۔
ایف بی آر نے ایکسپورٹرز کے ٹیکس گوشواروں کی جانچ کا حکم دے دیا۔ ایف بی آر نے فیلڈ فارمیشنز کو مشکوک ایکسپورٹرز کی تفصیلات جمع کروانے کی ہدایت بھی کردی۔
کشمیر کونسل یورپ (ای یو) کے چیئرمین علی رضا سید نے نئے سال کی آمد پر کہا کہ امید ہے کہ نئے سال میں کشمیریوں کی مشکلات کم ہوں گی اور دنیا ان کی مشکلات کو سمجھتے ہوئے ان کے حقوق کے لیے جدوجہد میں ان کا ساتھ دے گی۔
برطانیہ اور فرانس کے درمیان یورو اسٹار اور لی شٹل کی معمول کی سروس بحال ہوگئی، چینل ٹنل میں منگل کو خلل کے بعد بیشتر ٹرینوں کے تاخیر یا منسوخی سے ہزاروں مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
برطانیہ کا نیشنل ہیلتھ سروس (این ایچ ایس) شدید دباؤ کا سامنا کر رہا ہے جبکہ نئے سال کے آغاز پر مریضوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
نیشنل لاٹری نے گزشتہ برس 365 افراد کو کروڑ پتی بنایا جس کا مطلب ہے کہ روازنہ ایک شخص کروڑ پتی بنا۔
برطانیہ میں گزشتہ چار برس کے دوران 1500 سے زائد ڈرائیورز کو ایک سے زائد بار ریڈ ٹریفک لائٹ کو عبور کرتے ہوئے پکڑا گیا۔
نوعمر بچوں کی جانب سے اپنے والدین یا سوتیلے والدین پر تشدد کے واقعات میں گزشتہ 10 سال کے دوران 60 فیصد سے زائد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ بات چیت اور سفارت کاری کے ذریعے علاقائی امن و استحکام کو برقرار رکھنا ناگزیر ہے۔
اسکاٹش جونئیر اسکواش چیمپئین شپ میں پاکستان کے 2 ٹین ایجر کھلاڑیوں نے ملک کا نام روشن کر دیا۔
وزیراعظم نے مذاکرات اور سفارتکاری کے ذریعے امن و استحکام کو برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔
ٹریفک پولیس نے سال نو کے موقع پر شہریوں کو موٹر وے ایم 9 پر غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی ہے۔
پاکستان میں سال نو کے آغاز سے قبل ہی مائع پیٹرولیم گیس(ایل پی جی) 10 روپے 69 پیسے فی کلو مہنگی کردی گئی۔
نوٹیفیکیشن کے اجراء تک جاوید اوڈھو ایڈیشنل آئی جی کراچی بھی رہیں گے۔
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کی سالانہ رپورٹ برائے سال 2025-2024 جاری کر دی گئی۔ پی ٹی اے کی رپورٹ کے مطابق ٹیلی کام شعبے کی مجموعی آمدن ایک کھرب روپے سے زائد ریکارڈ کی گئی ہے، قومی خزانے میں ٹیلی کام شعبے کا حصہ 402 ارب روپے تک پہنچ گیا۔