• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنگلا دیشی انتخابات: 24 ہزار پولنگ اسٹیشنز ہائی و میڈیم رسک قرار

—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

بنگلادیش میں 12 فروری کو ہونے والے انتخابات میں تقریباً 24 ہزار پولنگ اسٹیشنز ہائی و میڈیم رسک قرار دے دیے گئے۔

بنگلادیش کے دارالحکومت ڈھاکا میں انسپیکٹر جنرل پولیس نے کہا ہے کہ ملک بھر کے 8 ہزار 770 پولنگ مراکز ہائی رسک جبکہ 16 ہزار میڈیم رسک قرار دیے گئے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ ہائی رسک پولنگ سینٹرز پر پولیس باڈی کیمروں کے ساتھ موجود ہو گی۔

آئی جی پولیس نے بتایا ہے کہ انتخابات کے لیے ہر پولنگ اسٹیشن پر 3 درجاتی سیکیورٹی پلان مرتب کیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا ہے کہ پولنگ اسٹیشنز کے اندر پولیس تعینات ہو گی اور باہر پولیس موبائل پیٹرول ٹیمیں موجود ہوں گی۔

آئی جی پولیس کے مطابق 80 سے 90 فیصد پولنگ اسٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمرے لگے ہوں گے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید