راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) نجی بینک کے اے ٹی ایم سے مبینہ طورپرنکلنے والے جعلی نوٹوں کی تصدیق کیلئے پولیس نے سٹیٹ بینک سے رجوع کرلیا۔تھانہ آراے بازارکو محمد رضوان نے بتایا کہ میں نے ٹینچ بھاٹہ کے اے ٹی ایم سے 8ہزارروپے نکلوائے، سارے نوٹ جعلی نکلے ۔ بینک سٹاف نے جان بوجھ کراے ٹی ایم میں جعلی نوٹ ڈالے۔اے ایس آئی محمدفیاض نے بتایاکہ نوٹوں کی ویری فکیشن کیلئے سٹیٹ بینک سے رابطہ کیاگیاہے، رپورٹ ملنے پرمزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔