کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)نیب نےگوادر میں سرکاری اراضی کے ریکارڈ میں ٹیمپرنگ کرنے کے الزام میں سابق قانونگو کو کوئٹہ سے گرفتار کرلیا۔ نیب ذرائع کے مطابق نیب کی انٹیلی جنس ٹیم نے گوادر میں سرکاری اراضی کے ریکارڈ میں ٹیمپرنگ کیس میں مزید پیشرفت کرتے ہوئے سرکاری اراضی کے ریکارڈ میں ٹیمپرنگ کے الزام میںسابق قانونگو گوادر نور احمد کو گرفتار کرلیا نیب ذرائع نے بتایا کہ سابق قانونگو نے مبینہ طور پر سابق تحصیلدار گوادر محمد جان بلوچ، محمد جان جمالدینی، سابق نائب تحصیلدار گوادر آغا ظفر حسین اور پٹواری عبدالحفیظ کے ساتھ ملکر سرکاری ریکارڈ میں ردوبدل کر کے کرپشن کی جسکی تحقیقات مکمل کرکے نیب نے احتساب عدالت میںریفرنس دائرکیا تھا ڈی جی نیب بلوچستان نےمحکمہ مال کے افسران کے خلاف جاری سرکاری اراضی کرپشن کی تحقیقات میں اہم پیشرفت سامنے آنے پر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کئےجس پر انٹیلی جنس ٹیم بت کچھ عرصہ قبل سابق تحصیلدار گوادر محمد جان بلوچ، محمد جان جمالدینی، سابق نائب تحصیلدار گوادر آغا ظفر حسین اور پٹواری عبدالحفیظ کوگرفتار کیا جنہیں جیل بھجوا دیا تھاجبکہ گزشتہ روزسابق قانونگو گوادر کو بھی گرفتار کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی ۔