پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سابق وزیراعظم اور ن لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی کی گرفتاری کی شدید مذمت کی ہے۔
ایک بیان میں بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم کی گرفتاری عوام کے منتخب نمائندوں کے خلاف انتقامی کارروائیوں کا تسلسل ہے، سلیکٹڈ حکومت سیاسی مخالفین کو زیرِحراست رکھنے اور گرفتاریوں کے ذریعے اپنی ناکامیاں چھپانا چاہتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ گرفتاریوں کے باوجود ملکی معیشت پر حکومتی حملوں کے خلاف اپوزیشن کا احتجاج نہیں رکے گا۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سلیکٹڈ حکومت کی جانب سے متحدہ اپوزیشن کے خلاف غیرقانونی و غیرآئینی ہتھکنڈوں کے ذریعے امتیازی احتساب ناقابلِ قبول ہے۔
چیئرمین پی پی نے مطالبہ کیا کہ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو فی الفور رہا کیا جائے۔