• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’راناثناء اور اہلخانہ کے اکاؤنٹس منجمد کر دیئے گئے‘‘


نیب کے ہاتھوں گرفتار مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ کی اہلیہ نبیلہ ثناء کا کہنا ہے کہ راناثناء اور اہلخانہ کے اکاؤنٹس منجمد کر دیئے گئے ہیں۔

اہلیہ رانا ثناء نے کہا کہ ان کے داماد شہریار اور بیٹی اقراء کا بینک اکاؤنٹ بھی منجمد کردیا گیاہے، جبکہ ان کے مدارس کے اکاؤنٹس بھی منجمد کردیئے گئے ہیں۔

انہوں نے الزام لگایا کہ جس گاڑی میں رانا ثناء اللہ سفر کررہے تھے، وہ بھی واپس نہیں کی جارہی۔

نبیلہ ثناء نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ گاڑی میں رانا ثناءاللہ سے مشابہت رکھنے والے کو بٹھا کر ویڈیو بنائی جائیگی۔

تازہ ترین