آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعہ15؍ ربیع الثانی 1441ھ 13؍دسمبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

ای ین چیپل جلد کے کینسر میں مبتلا, علاج جاری

آسٹریلیا کے سابق کپتان اور مشہور کمنٹیٹر ای ین چیپل جلد کے کینسر میں مبتلا ہوگئے ہیں۔

کینسر کے علاج کے دوران ای ین چیپل کی ریڈیو تھراپی ہورہی ہے۔ ای ین کے دو اور بھائی گریگ اور ٹریور چیپل آسٹریلیا کی نمایندگی کرچکے ہیں۔

ای ین چیپل آسٹریلیا کے لئے 75 ٹیسٹ کھیل چکے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پانچ ہفتے کے علاج کے بعد ان کے کندھے گردن اور بغل سے کینسر کا خاتمہ ہو گیا ہے۔

توقع ہے کہ ای ین چیپل فٹ ہوکر آئندہ ماہ ایشیز میں کمنٹری کریں گے۔ وہ آسٹریلیا کے لئے 5345رنز بنا چکے ہیں۔ 70سالہ ای ین کو ایک سال پہلے کینسر کی بیماری نے اپنی لپیٹ میں لیا تھا۔

آسٹریلیا کے دو مشہور کر کٹ کمنٹیٹر اور سابق کھلاڑی رچی بینو اور ٹونی گریگ اسی طرح کی بیماری میں انتقال کرچکے ہیں.

کھیلوں کی خبریں سے مزید