اسلام آباد (بلال عباسی) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ایل این جی سکینڈل کی تحقیقات کے سلسلے میں نیب کی طلبی کے باوجود نیب آفس میں پیش نہ ہوئے تاہم شاہد خاقان عباسی کی جانب سے نیب کو خط لکھا گیا جس میں انہوں نے کہا کہ نیب دفتر پیشی کیلئے تیار ہوں، مناسب وقت دیا جائے، نیب طلبی کا خط گزشتہ روز موصول ہوا تھا اور ایک دن کے نوٹس پر نیب دفتر میں پیشی ممکن نہیں ۔