اسلام آباد (نمائندہ جنگ) پرویز مشرف کی دبئی روانگی کے روٹ کو خفیہ رکھا گیا۔ میڈیا اور کسی ناخوشگوار واقعہ سے بچانے کے لئے تین روٹ لگائے گئے تھے۔ ذرائع کے مطابق پہلے روٹ پر گاڑیوں کا ایک قافلہ روانہ کیا گیا۔ جس سے میڈیا کی توجہ اس طرف مبذول ہوگئی جبکہ پرویز مشرف کو دوسرے مختصر قافلے کے ہمراہ روانہ کیا گیا۔ تاہم دوسرے روٹ پر سخت حفاظتی اقدامات کئے گئے تھے۔ رینجرز‘ پولیس‘ حساس ادارے کے اہلکاروں نے سکیورٹی فرائض انجام دیئے۔ پرویز مشرف کو ان کے گھر سے روانگی سے لے کر ائرپورٹ پر 23منٹ میں پہنچایا گیا۔ پرویز مشرف لانے کیلئے سٹاف کے آنے جانے والے راستہ کو استعمال کیا گیا۔