آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
اتوار 23؍ذوالحجہ 1440ھ 25؍اگست 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ موسمیات کی جانب سے آئندہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور،کوہاٹ، بنوں اور راولپنڈی میں بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ گوجرانوالہ،سرگودھا،فیصل آباد اور لاہورڈویژن میں بھی بارش ہوسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ساہیوال، ملتان، ڈی جی خان اور بہاولپور میں بھی بارش متوقع ہے جبکہ اسلام آباد اور کشمیر میں بھی کہیں کہیں بارش ہوسکتی ہے۔

ژوب،قلات اور مردان ڈویژن میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہےگا۔

قومی خبریں سے مزید