برسلز کی اہم ترین اور مرکزی میونسپلٹی 1000 Brussels میں پہلے پاکستانی نژاد کونسلر ناصر چوہدری نے اپنی جماعت سوشلسٹ پارٹی کی کونسلر اور اپنی ساتھی نوال بن حامو کو برسلز گورنمنٹ میں سیکرٹری آف اسٹیٹ بننے پر مبارکباد پیش کی ہے۔
یاد رہے کہ دارالحکومت برسلز کی ریجنل گورنمنٹ میں یہ عہدہ اہمیت کا حامل ہے۔ کیونکہ منسٹر پریذیڈنٹ کے بعد دو فرانسیسی وزراء، دو فلامش کمیونٹی کے وزراء کے بعد تین سیکریٹری آف اسٹیٹ ملکر نظام حکومت چلاتے ہیں۔