• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
ملتان (اسپورٹس ڈیسک)انگلش کپتان اوئن مورگن ورلڈ کپ تو جیت گئے لیکن اب پریشان ہیں کہ آگے کیا کریں، ون ڈے ٹیم کے کپتان مورگن نے کہا ہے کہ اگلا ورلڈ کپ 2023 میں ہے میں اپنے آپ سے پوچھتا ہوں کہ کیا میں اسے ہدف بناکر کھیلوں مگر یہ مجھے مشکل لگتا ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ایک سال بعد ورلڈ ٹی 20 ہے، وہ ایک اور بڑا چیلنج ہے ،دیکھنا ہے میں اس کے لئے اپنے آپکو کتنا تیار کروں گا، ورلڈ کپ بڑا چیلنج تھا،اس کا دبائو تھا، ذہنی اور جسمانی طور پر اسکے اثرات سے نکلتے چند ماہ لگیں گے پھر ہی میں مستقبل کے حوالے سے فیصلہ کر سکوں گا۔
تازہ ترین