• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف جسٹس کی زیر صدارت اجلاس پولیس اصلاحات پر تبادلہ خیال

کراچی(اسٹاف رپورٹر) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں پولیس اصلاحات سے متعلق اجلاس میں پولیس ریفارمز پر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں پولیس اصلاحات سے متعلق اجلاس ہوا۔ اجلاس میں سندھ پولیس ایکٹ سمیت ملک بھر میں پولیس اصلاحات کے متعلق غور کیا گیا۔ اجلاس میں سابق قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران سے پولیس ریفارمز کے متعلق مشاورت کی گئی۔ موجودہ پولیس کے قوانین میں ترمیم کے متعلق حاضر سروس آئی جیز سے بھی مشاورت کی گئی۔ ملک بھر کے آئی جیز نے صوبوں کے قوانین سے متعلق عدالت کو آگاہ کیا۔ اجلاس میں آئی جی سندھ، آئی جی خیبرپختونخواہ، آئی جی آزاد کشمیر، آئی جی بلوچستان شریک ہوئے۔ جبکہ آئی جی پنجاب کی جانب سے ان کے نمائندے شریک ہوئے۔ ایس پی فیصل آباد کامران عادل پنجاب پولیس کی نمائندگی کر رہے تھے۔
تازہ ترین