• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ننھی پاکستانی کوہِ پیما سلینہ خواجہ کا نیا عالمی ریکارڈ

اسلام آباد(صباح نیوز)ننھی پاکستانی کوہِ پیما سلینہ خواجہ نے مشکل ترین 7 ہزار 27 میٹر بلند چوٹی اسپنٹک سر کرکے نیا عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔ ننھی سلینہ نے یہ ریکارڈ 10سال کی عمر میں قائم کیا۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق سلینہ کا تعلق ایبٹ آباد سے ہے۔ مہم جوئی کیلئے سلینہ گزشتہ ماہ اپنے والد یوسف خواجہ اور دیگر کوہ پیمائوں کے ساتھ روانہ ہوئی تھیں۔ مشکل موسمی حالات کے باوجود کم عمر کوہ پیما سلینہ نے ہمت اور بہادری سے فتح کا جھنڈا لہرایا۔
تازہ ترین