• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاس اینجلس کی نومنتخب میئر نیتھیا رامن کا شہری انتظامیہ کا انتخاب کرنے کے لیے کمیٹی کا اعلان

امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس کی نومنتخب میئر نیتھیا رامن نے شہری انتظامیہ کا انتخاب کرنے کے لیے کمیٹی کا اعلان کردیا۔

امریکن پاکستانی ڈاکٹر آصف محمود کمیٹی میں شامل ہیں، ڈاکٹر آصف محمود کا کہنا ہے کہ امریکا کے دوسرے بڑے شہر کی میئر کی جانب سے انہیں یہ ذمہ داری دیا جانا اعزاز ہے۔

انہوں نے کہا کہ کوشش ہوگی کہ وہ مشترکہ امیدوں کو حقیقت کا روپ دیں۔ 

ان کا کہنا تھا کہ وہ میئر کےساتھ مل کر شہر میں مضبوط، محفوظ، زیادہ خوشحال اور زیادہ شمولیتی معاشرہ قائم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدام کریں گے۔  

بین الاقوامی خبریں سے مزید