اسلام آباد (نمائندہ جنگ) پبلک اکاونٹس ذیلی کمیٹی کے اجلاس میں انکشاف ہو اہے کہ چیئرمین پاکستان نیوکلیئر ریگولیٹری اتھارٹی( پی این آر اے) کی مبینہ غفلت کی وجہ سے ادارے میں تین سال کے دوران ڈیپارٹمنٹل اکائونٹس کمیٹی اجلاس ( ڈی اے سی ) نہ ہوسکا، جس پر کنونئیرکمیٹی ایازصادق نے چیئرمین پی این آر اے کی سرزنش کرتے ہوئے ایک ہفتہ میں ڈی اے سی کرانے کی ہدایت کردی ،انہوں نے کہا کہ آپ نااہل ، ہدایات ہیں ہر ماہ اجلاس کرا یا جائے۔