• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ: احتجاجی کیمپس کو نوٹسز جاری، ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سے اجازت لینے کی ہدایت

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) پولیس کی جانب سے پریس کلب کے سامنے قائم احتجاجی کیمپس کو کوئٹہ میں دفعہ 144 کا نفاذکی آڑ میں نوٹسز جاری ۔ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سے این او سی لینے کی ہدایت ورنہ یہ کیمپ غیر قانونی تصور کیا جائے گا اور خلاف ورزی کرنے کی صورت میں سخت سےکارروائی کرنے کی وراننگ ۔تفصیلات کے مطابق سول لائن پولیس نے کوئٹہ پریس کلب کے سامنےمختلف تنظیموں کی جانب سے لگائے گئے علامتی بھوک ہڑتالی کیمپس کے ذمہ داروں کو ایک نوٹس دیا گیا ہے ۔جس میں تحریر ہے کہ آپ نے عدالت روڈ پر پریس کلب کے سامنے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی کیمپ لگایا ہوا ہے جس میں دن بھر احتجاجی لوگوں کا ہجوم رہتا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے جس کے تحت ہر قسم کے ہجوم، جلسے جلوس ،ریلی اور سڑک بند کرنے پرپابندی عائد کی گئی ہے۔ موجودہ حالات کے پیش نظر وہ نہ تو کسی قسم کی کوئی ریلی نکال سکتے ہیں، نہ سڑک بند کر سکتے ہیں اور نہ ہی کوئی جلسہ جلوس کر سکتے ہیں۔کیمپ کے حوالےسے فوری طور پر ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سے این او سی حاصل کی جائے ورنہ یہ کیمپ غیر قانونی تصور کیا جائے گا اور خلاف ورزی کرنے کی صورت میں کاروائی عمل میں لائی جائے گی واضح رہے کہ عدالت روڈ پریس کلب کے سامنے لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے قائم علامتی بھوک ٗ بے روز گار انجینئرز ٗ میڈیکل کالجز میں داخلہ نہ ملنے والے طلبا اور بے روزگار فارما سسٹ کی جانب سے کیمپ قائم کئے گئے ہیں ۔
تازہ ترین