پاکستان کے سابق مایہ ناز فاسٹ باؤلر شعیب اختر آج کل ٹی وی چینلز کے ساتھ ساتھ اپنے یوٹیوب چینل پر بھی جلوہ افروز ہوتے ہیں، انکی ماہرانہ رائے اور تجزیے پوری دنیا کے کرکٹ شائقین میں خاصے مقبول ہو رہے ہیں۔
فاسٹ باؤلر کو یوٹیوب کی جانب سے 28روز میں 10لاکھ سبسکرائبر حاصل کرنے اوردنیا کے سب سے بڑے یوٹیوبر رپیوڈی پائے کا ریکارڈ توڑنے پر گولڈن بٹن پیش کیا گیا ہے۔
راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے پہچانے جانے والے شعیب اختر نے ٹوئٹرپر گولڈن بٹن کے ساتھ اپنی نئی تصویراپلوڈ کی اور اپنے یوٹیوب چینل پر اپنے چاہنے والوں کے لئے ویڈیو پیغام جاری کیا ۔
ویڈیو پیغام میں انہو ں نے اپنے چاہنے والوں کا شکریہ ادا کیا، انہوں نے کہا کہ نا صرف پاکستان بلکہ دنیا کے دیگر ممالک میں موجود ہر اُس مداح کا شکریہ جو مجھے پسند کرتا ہے۔
واضح رہے کہ آج کل یوٹیوب پر معروف شخصیات کی جانب سے اپنےذاتی چینلز بنائے جا رہے ہیں۔ زیادہ تر چینلز بننے کی اہم وجہ یہ ہے کہ شائقین اب ٹی وی ا سکرینز کے علاوہ اپنے موبائل فونز پر بھی کثرت سے ویڈیوز اور تجزیہ سنتے ہیں۔