• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

رانگ نمبر 2 کا ریکارڈ ساز بزنس، نیلم منیر سپر اسٹار بن گئیں

’رانگ نمبر 2‘ کا ساتویں ہفتے میں بھی بہترین بزنس جاری ہے، مجموعی بزنس 20کروڑ سے تجاوز کرگیا۔

ڈسٹری بیوشن کلب کے تعاون سے بنائی گئی فلم کی اسٹار کاسٹ میں سمیع خان اور نیلم منیر شامل ہیں۔

عید الفطر پر سنیما گھروں کی زینت بننے والی رومانوی کامیڈی فلم ’رانگ نمبر 2‘ کا سرکٹ کے تمام سنیماؤں میں تاحال بہترین بزنس جاری ہے اور لالی ووڈ کی جانب سے پیش کردہ نئی فلمیں بھی ’رانگ نمبر 2‘ کے بزنس کو زیادہ متاثر نہیں کرسکیں۔

ٹریڈ حلقوں کے مطابق رانگ نمبر 2 کو ریلیز ہوئے ڈیڑھ ماہ گزر چکا ہے تاہم فلم کی ڈیمانڈ ختم نہیں ہوئی اور سرکٹ کے بیشتر شہروں میں رانگ نمبر 2 حال ہی میں ریلیز ہونے والی دیگر فلموں کے برابر بزنس کر رہی ہے جو اس بات کا ثبوت ہے کہ دلچسپ کہانی پر مبنی معیاری فلمیں آج بھی شائقین کی پہلی پسند ہیں۔

ڈائریکٹر یاسر نواز کی ڈائریکشن میں بنی رانگ نمبر2 رواں برس لالی ووڈ کی سب سے زیادہ بزنس کرنے والی فلم بن گئی ہے جو 20 کروڑ سے زائد بزنس کرچکی ہے۔

ٹریڈ حلقوں کا کہنا ہے کہ پاکستانی سنیما انڈسٹری کو آئندہ ہفتوں میں بھی رانگ نمبر 2 جیسی فیملی انٹرٹینمنٹ  فلموں کی اشد ضرورت ہے تاکہ سنیما بزنس بغیر کسی رکاوٹ کے چلتا رہے۔

رانگ نمبر 2 میں سمیع خان اور نیلم منیر کے علاوہ یاسر نواز اور اداکارہ ثناء نے دوسری لیڈ جوڑی کے کردار ادا کئے ہیں جبکہ ورسٹائل سینئر فنکار جاوید شیخ، محمود اسلم، شفقت چیمہ، نیر اعجاز، دانش نواز، احمد حسن اور فریحہ جبیں نے بھی اہم کرداروں میں جلوہ گر ہوکر فلم کو چار چاند لگا دیئے ہیں۔

تازہ ترین
تازہ ترین