• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مولانا مودودی کا لٹریچر کسی خاص جغرافیہ میں قید نہیں، حافظ نعیم

کراچی (اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ اقامت دین کا کام فرض عین ہے، اسلام کے لئے دنیا میں امکانات پیدا ہو رہے ہیں، مولانا مودودی کا لٹریچر کسی خاص جغرافیہ میں قید نہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلامی جمعیت طلبہ کراچی کے تحت دو روزہ سالانہ تربیت گاہ برائے ناظمین کے آخری دن خطاب کرتے ہوئے کیا، حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ جس راستے کا ہم نے انتخاب کیا ہے اس میں پریشانیاں آتی ہیں، اس تحریک میں آنے کا مقصد یہ ہے کہ اللہ کی رضا حاصل کرنے اور اس راہ میں آنے والی پریشانیوں کے لیے خود کو تیار کرلیں، سید مودودی کے لٹریچر نے ہمیں دین کی اصل سے روشناس کروایا، اقامت دیں کا مطلب یہ ہے کہ زندگی کے تمام شعبوں میں اللہ کی مرضی نافذ کی جائے، مولانا مودودی کی فکر نے پوری دنیا میں اسلام کا رجحان پیدا کیا، اسلام کے لیے دنیا میں امکانات پیدا ہورے ہیں، یہ بات یاد رکھنے کی ضرور ت ہے کہ اقامت دین کا کام فرض عین ہے ، اسلامی تحریکوں کو جیل اور قید خانوں کے ذریعے نہیں روکا جاسکتا۔
تازہ ترین