لندن (سعید نیازی)سی تھرون انوسٹمنٹ نے گوادر میں اپنا دوسرا پراجیکٹ ’’بلوچستان براڈوے ایونیو‘‘ کے نام سے لانچ کردیا ہے۔ جمعہ کی شام مشرقی لندن میں سی تھرون کے صارفین کے اعزاز میں منعقداستقبالیہ کے موقع پر سی تھرون انوسٹمنٹ کے چیف ایگزیکٹیو ندیم شریف نے بتایا کہ بلوچستان براڈوے ایونیو کی خاص بات یہ ہے کہ اسے اے کیٹگری کا این او سی حاصل ہے۔ پراجیکٹ کی لوکیشن شاندار ہے اور پلاٹوں کی قیمت دیگر منصوبوں کی نسبت انتہائی مناسب ہے۔ پراجیکٹ کو اے کیٹگری کا این او سی حاصل ہونے کے سبب انفرااسٹریکچر کی تعمیر میں ترجیح حاصل ہوگی۔ جس کے سبب سرمایہ لگانے والوں کو مختصر عرصہ میں زیادہ منافع کمانے کا موقع ملے گا۔ ندیم شریف نے بتایا کہ منصوبے میں 5, 10اور ایک کنال کے پلاٹس آسان اقساط پر دستیاب ہیں۔ 5مرلے کا پلاٹ ساڑھے پانچ ہزار پونڈ میں دستیاب ہے۔ کمرشل پلاٹس کی قیمت بھی نسبتاً کم ہے۔ نقد رقم کی ادائیگی پر 10فیصد ڈسکائونٹ کی سہولت بھی موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ صارفین کو پلاٹس کی بکنگ کے وقت ہی پلاٹ نمبر الاٹ کردیا جائے گا۔ بعد میں کوئی اضافی چارجز وصول نہیں کئے جائیں گے۔ پلاٹ خریدنے والوں کو طویل المدت سرمایہ کاری کی صورت میں بھاری منافع ملنے کی توقع ہے۔ پلاٹس ایک برس کے بعد ہی صارفین کے حوالے کردیئے جائیں گے۔ سی تھرون انوسٹمنٹ کی اروا ندیم نے بتایا کہ بلوچستان براڈوے ایونیو گوادر میں سرمایہ کاری کا نادر موقع ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سی تھرون اپنے صارفین کیلئے گوادر کے علاوہ برطانیہ اور اسلام آباد میں بھی جلد تعمیراتی منصوبے پیش کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان براڈوے ایونیو کے پلاٹس برطانیہ کے بعد آئندہ ہفتہ شکاگو اور پھر ٹورنٹو میں بھی فروخت کیلئے پیش کئے جائیں گے۔ ناصر صدیقی نے بتایاکہ سی تھرون انوسٹمنٹ کے پہلے پراجیکٹ گولڈ ویلی سٹی کے 85فیصد پلاٹس فروخت ہوچکے ہیں، اس منصوبے میں سرمایہ لگانے والے صارفین کا اصرار تھا کہ کوئی ایسا نیا پراجیکٹ بھی شروع کیا جائے جسے این او سی بھی حاصل ہو اس لئے بلوچستان براڈوے ایونیو کا منصوبہ متعارف کرایا گیا ہے اور آج کی تقریب کا مقصد سی تھرون کے منصوبوں میں سرمایہ لگانے والوں سے اظہار تشکر کرنا بھی تھا۔ تقریب میں شریک چوہدری سرنواز احمد، اسما صدیقی اور سلمی اقبال نے کہا کہ گوادر تیزی سے ترقی کررہا ہے اور سی تھرون کے منصوبوں میں ہم بہتر منافع کیلئے سرمایہ کاری کررہے ہیں۔