• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے پی کے الیکشن: ”جیو نیوز “کی سب سے پہلے نتیجہ دینے کی روایت برقرار

کراچی (محمد ناصر) خیبر پختونخواہ میں ضم ہونے والے قبائلی اضلاع کے تاریخی انتخابات کی سب سے بڑی کوریج پاکستان کے سب سے بڑے چینل ”جیونیوز“ پر تمام دِن جاری رہی۔ پہلا ووٹ کاسٹ کئے جانے سے انتخابی نتائج آنے تک ہر حلقے کی تازہ ترین اور لمحہ بہ لمحہ صورتحال تجزیہ کاروں اور نمائندوں کی سب بڑی ٹیم کے ساتھ براہ راست پیش کی گئی۔ پاکستان کے سب سے بڑے نیوز نیٹ ورک کی براہ راست ٹرانسمیشن میں تمام پولنگ اسٹیشنز کی صورتحال، پولنگ کا احوا ل ، نیوز پیکیجز، نمائندوں کی رپورٹس اور انتخابات سے جڑی ہر خبر کو بروقت عوام کے سامنے لایاگیا اور اس طرح تیز ترین اور قابل اعتماد نتائج بروقت عوام تک پہنچانے میں ”جیونیوز“ ایک بار پھر بازی لے گیا۔ ”جیونیوز“ نے اپنی روایت برقرار رکھتے ہوئے انتخابی نتائج کے سب سے پہلے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے سے بھی عوام کو آگاہ کیا۔ یاد رہے کہ ”جیو نیوز“ کو نتائج پہلے ہی ملنا شروع ہوگئے تھے لیکن الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کو مدِ نظر رکھتے ہوئے ”جیونیوز“ نے شام 6 بجے عوام کو انتخابی نتائج سے آگاہ کیا۔ سب سے پہلا نتیجہ حلقہ پی کے 102 پولنگ اسٹیشن نمبر82 کا بتایا گیا جس میں غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجے کے مطابق جماعت اسلامی کے سراج الدین خان 285 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر جبکہ آزاد اُمیدوار خالد خان 135 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر تھے۔ الیکشن کے مستقبل کے مثبت اثرات پر بھی ”جیونیوز“ کی خصوصی نشریات میں گفتگو میں رپورٹرز، اینکرزاور تجزیہ کاروں نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

تازہ ترین