گوجرانوالہ(آئی این پی)وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ اگر عدالت نے پرویز مشرف کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے اور وہ وطن واپس نہ آئے تو انہیں انٹر پول کے ذریعے واپس لایا جائے گا‘متحدہ پر ’’را‘‘ سے فنڈنگ کا الزام نیا نہیں ‘ٹھوس ثبوت پر مقدمہ چلایا جائیگا‘حقوق نسواں بل سے متعلق علماء کا رویہ مناسب نہیں ‘علماء کرام کو خط لکھ دیا ہے‘ قرآن و سنت کے لحاظ سے غلطی ہے تو ترمیم کیلئے تیار ہیں۔ وہ ہفتہ کو یہاں گوجرانوالہ میں صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے۔ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ پر ’’را‘‘ سے فنڈنگ لینے کا الزام نیا نہیں ہے، وزیر داخلہ نے کمیٹی بنادی ہے، ٹھوس ثبوت پر مقدمہ چلایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ حقوق نسواں بل سے متعلق علماء کا رویہ درست نہیں ہے، علماء کرام کو خط لکھ دیا ہے، اگر قرآن و سنت کے لحاظ سے اس میں غلطی ہے تو ترمیم کیلئے تیار ہیں۔رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ عدالت نے کسی بھی مقدمے میں مشرف کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا حکم نہیں دیا، وارنٹ جاری ہوئے تو انٹرپول کے ذریعے واپس لائیں گے۔