• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریم نواز ابھی نکلی نہیں، حکومت کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں، مریم اورنگزیب

لاہور( نمائندہ جنگ) ن لیگ کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی اور پنجاب حکومت کی جانب سے مریم نواز کی نواز شریف رہا کرو ریلی سے قبل رکاوٹیں اور گرفتاریاں قابل مذمت ہیں،مریم نواز ابھی نکلی نہیں تو حکومت کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں۔ عمران صاحب آپ کے ڈر اور نوازشریف کے حوصلے میں فرق صرف سلیکٹڈ اور منتخب ہونے کا ہے۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ عمران صاحب منتخب وزیراعظم کو گالیاں، دھمکیاں، سول نافرمانی اور لاک ڈائون کا اعلان یاد ہے،عمران صاحب کان کھول کر سن لیں مریم نواز اپنا سفر شروع کریں گی روک سکو تو روک لو۔عمران صاحب جتنا پیسہ مریم نواز کے پہرے پر خرچ کر رہے ہو، عوام کو روٹی، روزگار اور گھر دو ۔فیصل آباد میں دفعہ144لگائی گئی اور ریلی کی اجازت نہ دی گئی ،پھر کارکنوں کے گھروں میں چھاپے مروائے اور گرفتاریاں کی گئیں۔مریم اورنگ زیب نے کہا کہ کرائے کے ترجمانوں کے لئے عرض ہے کہ شیرنی رائے ونڈ سے نکل چکی ہے مریم نواز بہت جلد ریلی لے کر رانا ثنا اللہ کے گھر پہنچیں گی، سیاسی اسیروں کے ساتھ کھڑی ہوں گی، بے گناہ نواز شریف کو رہا کروایا جائے گا۔

تازہ ترین