• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قبائلی عوام نے PTI کےحق میں فیصلہ دیا، آزاد ارکان بھی ہمارے ہیں، شوکت یوسفزئی

پشاور‘سیالکوٹ(ایجنسیاں‘جنگ نیوز) وزیر اطلاعات خیبرپختونخواشوکت یوسفزئی نے کہاہے کہ قبائلی عوام نے تاریخ میں پہلی مرتبہ جمہوری انتخابات میں اپنا فیصلہ تحریک انصاف کے حق میں دیدیا‘کامیاب آزاد امیدوار بھی پی ٹی آئی کے کارکن ہیں جبکہ معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ قبائلی اضلاع میں آزاد امیدواروں کے جیتنے کا مطلب تحریک انصاف کی ہی جیت ہے‘ آزاد امیدواروں کی اکثریت زیادہ تر پی ٹی آئی کے ہی لوگ ہیں۔جیو نیوز کے مطابق شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ کامیاب آزاد امیدواروں میں بیشتر پی ٹی آئی کے کارکن ہیں اور ہمیں انتخابات میں آزاد امیدواروں کی وجہ سے نقصان ہوا‘ انتخابات میں صوبائی حکومت کی طرف سے کوئی مداخلت نہیں کی گئی لہٰذا سب کو نتائج تسلیم کرنے چاہئیں‘قبائلی علاقوں کے انضمام کے مخالفین نے بھی انتخابات میں حصہ لیا ‘اے این پی اور جے یو آئی (ف) کے ووٹرز نے بھی ہمیں ووٹ دیا۔نیوزایجنسیوں کے مطابق اتوارکو نوشہرہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شوکت یوسفزئی نے کہاکہ خیبر پختونخوا میں ضم ہونے والی قبائلی عوام نے تاریخ میں پہلی مرتبہ جمہوری انتخابات میں اپنا فیصلہ تحریک انصاف کے حق میں سنادیا جس سے اپوزیشن کی انکھیں کھل گئی اور ان کی حکومت کے خلاف افواہیں اور غلط پروپیگنڈے دم تو ڑ چکے ہیں‘پانچ ازاد ارکان کے صوبائی حکومت کے ساتھ رابطے ہیں اور یہ تعداد اللہ کے فضل و کرم سے 11 ہوجائے گی ۔

تازہ ترین