اسلام آباد ( نمائندہ جنگ ) چین کے تعاون سے کوئٹہ میں آبنوشی کے 5 سولر ٹیوب ویلز کی تنصیب کا کام مکمل ہو گیااورڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے افتتاح کر دیا، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قاسم سوری نے کہا کہ 4لاکھ56ہزارلیٹرپانی واسا پائپ نیٹ ورک میں پمپ کیا جائیگا جس سےعوام کادیرینہ مسئلہ حل ہوجائیگا،کوئٹہ شہر میں پانی کی شدید کمی ہے اور اس حوالے سے میں نے چینی سفیر کو اس پراجیکٹ کیلئے تعاون کی درخواست کی تھی جسے چین کی حکومت نے قبول کرتے ہوئے پراجیکٹ میں تعاون کیا، تمام ٹیوب ویلز سولر انرجی پر ہیں اور آٹھ گھنٹے لگاتار چلیں گے، تھوڑی سی مدت میں یہ پراجیکٹ اہل کوئٹہ کیلئے میری چھوٹی سی کوشش ہے۔