• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہاکی ، کوچنگ میں خواجہ جنید کو اہم ذمے داری ملنے کا امکان

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے قومی سنیئر ہاکی ٹیم کے لئے سابق کوچ خواجہ جنید کو ایک بار پھر قومی سنیئر ہاکی ٹیم کے کوچنگ اسٹاف میں اہم عہدہ دینے کا فیصلہ کرلیا، پی ایچ ایف سنیئر ٹیم کے بعض غیر ملکی کوچز سے بھی رابطے میں ہے مگر مالی بحران کی وجہ سے فی الحال اس کو موخر کردیا گیا ہے، خواجہ جنید کے ساتھ سابق اولمپئن قمر ابراہیم، ناصر علی، دانش کلیم اور شفقت ملک بھی کوچنگ اسٹاف کی دوڑ میں شامل ہیں ، اس بارے میں حتمی فیصلہ 23جولائی کو پی ایچ ایف کے اجلاس میں کیا جائے گا، جس میں قومی سنیئر اور قومی جونیئر سلیکشن کمیٹی کے علاوہ جونیئر ٹیم کے کوچز کے بارے بھی فیصلہ کیا جائے گا، جونیئر سلیکشن کمیٹی کے سر براہ کے لئے سابق اولمپئن قمر ضیاء مضبوط امید اور ہیں، دوسری جانب پی ایچ ایف کے سابق سکریٹری رانا مجاہد علی خان نے ان خبروں کو بے بنیاد قرار دیا ہے کہ انہیں فیڈریشن میں کوئی اہم عہدہ دیا جارہا ہے، ان کا کہنا ہے کہ وہ فیڈریشن کے ساتھ ہیں مگر کوئی عہدہ لینے کے خواہش مند نہیں۔
تازہ ترین