• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کیلئے ہر طرح کی جنگ لڑیں گے،علماء

راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے) عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کیلئے ہر طرح کی جنگ لڑیں گے ۔ قانون ناموس رسالت میں کسی قسم کا ردو بدل بر داشت نہیں کیا جائے گا ۔ محمدؐکے بعد کوئی نبی نہیں آئے گا اور اگر کوئی نبوت کا دعویٰ کرے گا تو دائرہ اسلام سے خارج ہو جائیگا۔ 25جولائی کو عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت اور جمعیت علمائے اسلام سمیت تمام اپوزیشن جماعتیں اسلام آباد ناموس رسالت ریلی نکالیں گی ۔ان خیالات کا اظہار عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنما مولانا اللہ وسایا،مولانا پیر محمد عزیز الرحمن ہزاروی،مولانا مشتاق احمد،جمعیتہ علماء اسلام کے رہنما مولانا عبدالمجید ہزاروی،مفتی محمد عبداللہ،ڈاکٹر ضیا الرحمن امازئی، شرجیل میر اور شاہد غفور پراچہ نے راولپنڈی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مولانا اللہ وسایا،مولانا پیر محمد عزیز الرحمن ہزاروی اور دیگر نے کہا کہ سوچی سمجھی پالیسی کے تحت احمدی جماعت کے ایک شخص نے امریکی صدر کو شکایت کی۔
تازہ ترین