• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پراپرٹی ٹیکس کی بروقت ادائیگی پر شہری ایریاز کو 15 فیصد رعایت کا مطالبہ

راولپنڈی (اپنے نامہ نگار سے ) شہری ایریاز میں بھی پراپرٹی ٹیکس پر رعایت کینٹ ایریازکے برابر 15فیصد کی جائےاور ماہانہ ایک فیصد سرچارج کا خاتمہ کیا جائے ، شہری ایریاز کے پراپرٹی ٹیکس دہندگان کا کہنا ہے کہ یکم جولائی سے 30ستمبر تک(پہلے تین ماہ کے دوران ) پراپرٹی ٹیکس کی ادائیگی پر کینٹ بورڈز کینٹ کے مکینوں کو 15رعایت دیتا ہے جبکہ اس کے مقابلے میں محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب شہری ایریاز کے مکینوں کو اس عرصہ کے دوران پراپرٹی ٹیکس کی ادائیگی پر صرف پانچ فیصد رعایت دیتا ہے ، شہریوں کا کہنا ہے کہ صرف اس مد میں ہی ان کے ساتھ زیادتی نہیں کی جاتی بلکہ اس عرصہ کے دوران پراپرٹی ٹیکس کی عدم ادائیگی کی صورت میں ٹیکس کی رقم پر ماہانہ ایک فیصلہ سرچارج بھی لگا دیا جاتا ہے۔
تازہ ترین