• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان قومی امنگوں کے مطابق پاکستان کامقدمہ لڑینگے،گورنرپنجاب

لاہور(نمائندہ خصو صی)گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ ملکی مفاد کے تحفظ کیلئے داخلی اور خارجی محاذ پر سیاسی اورعسکری قیادت ایک پیج پر ہیں۔ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں وفد قومی امنگوں کے عین مطابق امریکہ میں پاکستان کا مقدمہ لڑیگا۔وزیرا عظم عمران خان کا دورہ امر یکہ ایڈ نہیں ٹر یڈ کیلئے ہے پوری قوم انکے ساتھ کھڑی ہے۔لائن آف کنٹرول پر بھارتی گولہ باری سے شہید ہونیوالے حوالدارمنظور عباسی کو پوری قوم سلام پیش کرتی ہے۔ڈیرہ اسماعیل میں پولیس چیک پوسٹ اور ہسپتال کے باہر دہشت گردی کے واقعے کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے ۔وہ تحر یک انصاف کے مر کزی رکن زبیر احمد نیازی اور ثاقب سندھو سمیت دیگر کی قیادت میں ملاقات کر نیوالے وفد سے گفتگو گررہے تھے۔گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ ماضی میں حکمران دورہ امر یکہ پر کروڑوں روپے خر چ کرتے رہے ہیں مگر وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستانی وفد نے سادگی کی نئی مثال قائم کردی ہے۔
تازہ ترین