• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان عافیہ صدیقی کامعاملہ امریکی صدر کے ساتھ اٹھائیں‘جمعیت ن

کوئٹہ(آن لائن)جمعیت نظریاتی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سید حاجی عبدالستار شاہ چشتی نے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان عافیہ صدیقی خصوصا بگرام پل چرخی افغانستان اور کیوبا میںقیدبے گناہ پاکستانیوں کی رہائی کامعاملہ امریکی صدر کے ساتھ اٹھائیں جہاں ان پر انسانیت سوز مظالم ہورہے ہیں بہت سے قیدیوں کی سزاء بھی پوری ہوچکی ہے لیکن انہیں رہائی دلانے والاکوئی نہیں انہوںںے کہاکہ انسانی حقوق کے نام نہاد عالمی ادارے امریکی کی لونڈی کاکرداراداکررہے ہیں یورپ میں جانوروں کے حقوق کیلئے احتجاج کیاجاتاہے مگر یہاں موم بتی مافیاکو مسلمانوں پرہونے والے انسانیت سوز مظالم نظرنہیں آتے جوان کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہیں۔
تازہ ترین