آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
اتوار 23؍ذوالحجہ 1440ھ 25؍اگست 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان واپڈ نے کے پی ٹی کو 0-3 سے اور پاکستان نیوی نے پاکستان ٹیلی وژن کو 2-0 سے شکست د ے کر نیشنل چیلنج کپ فٹ بال میں پہلی کامیابی حاصل کی۔

پاکستان واپڈا کے زبیر قدیر، اشفاق الدین اور عدنان سعید جبکہ پاکستان نیوی کے عدیل احمد اور عبدالرحمان نے گول اسکور کئے۔

نیشنل کوچز طارق لطفی اور صدیق شیخ کا بحیثیت مہمانان خصوصی پاکستان نیوی اور پی ٹی وی کی ٹیموں سے تعارف کرایا گیا۔

انہوں نے پشاور میں منعقدہ ٹورنامنٹ پر پاکستان فٹبال فیڈریشن کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے توقع ظاہر کی کہ محکمہ جاتی ٹیموں کی فٹبال سرگرمیوں کے سلسلے کو تسلسل کے ساتھ جاری رکھنے کیلئے اس طرح کے ایونٹ کی تعداد میں اضافہ کیا جائے گا تاکہ محکمہ جاتی فٹبال متحرک اور فعال رہے۔

اس موقع پر سید ظاہر شاہ، صدر کے پی فٹبال ایسوسی ایشن، آرگنائزنگ سیکریٹری باسط کمال، رؤف باری، قاضی آصف و دیگر بھی موجود تھے۔

ٹورنامنٹ میں منگل کو ایئرفورس کا سامنا پاکستان پولیس اور نیشنل بینک کا مقابلہ ایشیا گھی ملز سے ہوگا۔

طہماس خان فٹبال اسٹیڈیم پشاور پر کھیلے گئے گروپ ’ڈی‘ میں پاکستان واپڈا نے کے پی ٹی کو 3-0 کی شکست دی۔ زبیر قدیر نے 10ویں منٹ میں گول کرکے پاکستان واپڈ کو 1-0 سے برتری دلائی اور 23ویں منٹ میں اشفاق الدین نے دوسرا گول بنا کر اپنی ٹیم کے اسکور کو 2-0 سے مستحکم کیا۔ وقفہ پر کے پی ٹی 0-2 کے خسارے میں تھی۔

57ویں منٹ میں عدنان سعید نے تیسرا گول اسکور کرکے اپنی ٹیم کی فتح کو 3-0 سے یقینی بنادیا۔

فلڈلائٹ میں کھیلے گئے گروپ ’بی‘ کے میچ میں پاکستان نیوی اور پاکستان ٹیلی وژن کے مابین انتہائی سنسنی خیز میچ کھیلا گیا جو وقفہ پر 0-0 کی برابری پر ختم ہوا۔

وقفہ کے دوران نیشنل کوچز طارق لطفی اور صدیق شیخ سے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کا تعارف کرایا گیا۔

66ویں منٹ میں عدیل احمد نے دائیں جانب سے آنے والے کراس کو گول میں تبدیل کرکے پاکستان نیوی کو 1-0 سے برتری دلادی۔

کھیل کے آخری لمحات میں عبدالرحمان نے 89ویں منٹ میں مزید ایک گول داغ کر پی ٹی وی کو 2-0 کی شکست پر مجبور کردیا۔

ریفری ارشاد الحق اور یونس لعل کے معاونین عدیل انور، ذیشان علی، صدام حسین، نصیر الدین، شوکت حسین اور اکبر دوست، ریفریز ایسیر جبکہ میچ کمشنر قاضی آصف تھے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید