کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلزپارٹی سندھ کے سیکریٹری جنرل کا الیکشن کمیشن کو خط، گھوٹکی کے ڈسٹرکٹ چیئرمین حاجی خان مہر کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کردیا، سیکریٹری جنرل پی پی سندھ تاج حیدر نے چیف الیکشن کمشنر کے نام لکھے اپنے خط میں کہا ہے کہ حاجی خان مہر پی پی ٹکٹ پر ڈسٹرکٹ چیئرمین گھوٹکی منتخب ہوئے، ڈسٹرکٹ چیئرمین گھوٹکی نے اپنی ہی جماعت پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوار سردار محمد بخش مہر کے خلاف کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے، چیف الیکشن کمشنر کو لکھے گئے خط کے مطابق حاجی خان مہر این اے 205 کے ضمنی انتخاب میں پی پی مخالف امیدوار علی احمد خان مہر کے ہمراہ فعال کردار ادا کررہے ہیں۔