• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منی لانڈرنگ کیس، زرداری اور فریال کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے میگا منی لانڈرنگ کیس میں آصف علی زرداری اور انکی ہمشیرہ فریال تالپور کے جسمانی ریمانڈ میں مزید7 روزہ توسیع کرتے ہوئے وعدہ معاف گواہ بننے والی دو خواتین کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں منظور کر لیں۔ پیر کو سماعت کے دوران آصف زرداری ، فریال تالپور اور عبدالغنی مجید عدالت پیش ہوئے جبکہ دو شریک ملزمان ناصر عبداللہ اور اعظم وزیر بیرون ملک ہونے کے باعث پیش نہ ہوئے ، سماعت کا آغاز ہوتے ہی آصف زرداری روسٹر پر آ گئے اور اخباری تراشے عدالت کو پیش کرتے ہوئے کہا نیب کے مشیر شہزاد اکبر کو بلا کر انکی جائیدادوں سے متعلق پوچھا جائے۔
تازہ ترین