• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یورپ بھر میں شدید گرمی کی لہر سے لوگ بے حال ہوگئے

یورپ بھر میں شدید گرمی کی لہر نے لوگوں کو بے حال کردیا، کئی روز سے سورج آگ برسا رہا ہے۔ پیر کے روز گرمی کی انتہا ہوگئی، درجہ حرارت45سے48سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔ آئندہ ہفتہ بھر بھی موسم گرم رہے گا۔ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی ہے کہ شدید گرمیوں کا مقابلہ کرنے کے لئے یورپی لوگ بچوں کے ساتھ کھلے مقامات کا رخ کرچکے ہیں، جو رہ گئے ہیں وہ جانے کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ لوگ شدید گرمیوں کا مقابلہ کرنے کیلئے سوئمنگ پول، پارکوں سمیت کھلے مقامات کا رخ کررہے ہیں، بہت کم لوگ مصنوعی ٹھنڈ کا سہارا لیتے ہیں، یعنی ائر کنڈیشن، پنکھے، کولر وغیرہ کا استعمال نہ ہونے کے برابر ہے، اگر گرمیوں کا یہ سلسلہ جاری رہا تو یورپی ممالک بھی آن آرائش کا رخ کرینگے۔

تازہ ترین