• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انٹرمیڈیٹ داخلوں کیلئے ویب پورٹل پر درخواستوں کی وصولی کا سلسلہ جاری

لاہور(خبر نگار)سرکاری کالجوں میں انٹرمیڈیٹ داخلوں کیلئے OCASویب پورٹل پر درخواستوں کی وصولی کا سلسلہ جاری ہے ہائرایجوکیشن کیلئے پی آئی ٹی بی کے وضع کردہ پورٹل پر 5 دنوں میں 14ہزار آن لائن درخواستیں موصول ہوئی ہیں ۔ طلبہ کا کمپیوٹر سائنس میں داخلوں کا رجحان‘ پری میڈیکل دوسرے‘پری انجینئرنگ تیسرے نمبر پرسب سے زیادہ 4174درخواستیں کمپیوٹر سائنس میں داخلوں کیلئے موصول ہوئیں 67فیصد لڑکے اور 33فیصد لڑکیاں کمپیوٹر سائنس میں داخلے کی خواہشمندپری میڈیکل کیلئے 3356درخواستیں‘ 64فیصد لڑکیاں جبکہ 34فیصد لڑکے ڈاکٹر بننے کے خواہشمندانجینئرنگ کیلئے2477درخواستیں‘ 71فیصد لڑکے اور 29فیصد لڑکیاں انجینئرز بننے کیلئے کوشاں انٹرمیڈیٹ داخلوں کیلئے درخواستیںocas.pitb.gov.pk پر آن لائن جمع کرائی جا سکتی ہیں۔
تازہ ترین