• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امن و امان کی حالت بہتر ہوجائے تو لوگ سرمایہ کاری کرینگے،لاہورہائیکورٹ

لاہور(نمائندہ جنگ) لاہور ہائیکورٹ نے چوری کے مقدمے میں ملوث ملزمان کی درخواست ضمانتیں مسترد کر دیں۔جسٹس قاسم خان نے ریمارکس دئیے کہ آئی جی پنجاب کو بتا دیں کہ بروقت رپورٹ نہ پیش کرنے پر ان کے خلاف بھی کارروائی ہو گی۔ جسٹس محمد قاسم خان نے محمد عباس سمیت دیگر کی درخواست پر سماعت کی عدالتی حکم پر سی سی پی او لاہور بی اے ناصر لاہور ہائیکورٹ میں پیش ہوئے، دوران سماعت جسٹس قاسم خان نے ریمارکس دئیے کہ امن و امان کی حالت بہتر ہوجائے تو ملک ترقی کرنا شروع ہو جائے گا تو دوسرے ملکوں کے لوگ سرمایہ کاری کریں گے۔جسٹس قاسم خان نے حکم دیا ہے کہ آئی جی پنجاب پولیس افسران کو بروقت ملزمان کے خلاف تمام مقدمہ کا ریکارڈ پیش کرنے کی ہدایت کریں۔ سی سی پی او لاہور نے بتایا کہ پنجاب میں 50 ہزار پولیس آفسران اور اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کارروائیاں کی گئی ہیں۔
تازہ ترین