آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعرات 20؍ ذوالحجہ 1440ھ 22؍اگست 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


باکس آفس پر ایونجرز سیریز کی آخری فلم ’’ایونجرزاینڈ گیم‘‘ نے 2 ارب 79کروڑ ڈالرکما کر ’’اواتار‘‘ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

ایونجرز اینڈ گیم 2 ارب 79 کروڑ ڈالرز کما کردنیا کی کامیاب ترین فلم بن گئی۔

فلم نے ریلیز کے وقت باکس آفس کی تاریخ میں نیا ریکارڈ قائم کر دیا تھا اور ریلیز کے ابتدائی دنوں میں دنیا بھر میں2 ارب 79 کروڑ ڈالرز کما لیے۔

خبر رساں ادارے کے مطابق جیمز کیمرون کی فلم ’اواتار‘ نے مجموعی طور پر 2 ارب 87 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کی کمائی کی تھی اور ’اوینجرز: اینڈ گیم‘ نے 21 جولائی تک ’اواتار‘ سے 10 لاکھ ڈالر ز ائد کما کر نیا ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

اب سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلموں میں ’اوینجرز: اینڈ گیم‘ پہلے، ’اواتار‘ دوسرے جبکہ ’ٹائی ٹینک‘ تیسرے نمبر پر آگئی۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ ہالی ووڈ کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی 10 فلموں میں ’اوینجرز‘ سیریز کی 4 فلمیں شامل ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید
ویڈیو رپورٹس سے مزید